البُراق انسٹیٹیوٹ آف نالج پاکستان کا ویژن ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو باکردار، باعلم، باصلاحیت، تربیت یافتہ اور خدا ترس ہو۔ یہ نسل علم، اخلاق اور عمل کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے اور دنیا میں خیر و بھلائی کو عام کرے۔
ہمارا مشن تعلیم کے ذریعے کردار سازی، علم کی ترویج، صلاحیتوں کی نکھار اور خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ ہم اپنے طلبہ کو ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جہاں وہ علم و اخلاق کے ساتھ پروان چڑھیں، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا شعور حاصل کریں، اور معاشرے میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔