السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
تمام معزز خواتین و حضرات کو البراق انسٹیٹیوٹ آف نالج پاکستان کی جانب سے خوش آمدید عرض ہے۔
البراق ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو نصابی تعلیم کے ساتھ کردار سازی، اخلاقی تربیت، دینی شعور اور عملی زندگی کی تیاری پر یقین رکھتا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں دینی تعلیم آن لائن دیں ۔
اپنے ویژن اور میشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم محض معلومات نہیں بلکہ انسان سازی کا نام ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم طلباء کی فکری، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کو متوازن انداز میں پروان چڑھاتے ہیں۔
ہم آن لائن قرآنِ کریم اور اسلامی تعلیم کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ البراق سے منسلک ہو کر فائدہ اٹھائیں ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن کو اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
والسلام
ڈائریکٹر
البراق انسٹیٹیوٹ آف نالج پاکستان
وزیرپور شگر و فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب