بسم اللہ الرحمن الرحیم
البُراق انسٹیٹیوٹ آف نالج پاکستان کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ کردار سازی، علم کی ترویج، صلاحیتوں کی نکھار اور خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نہ صرف نصاب میں کامیاب ہوں بلکہ عملی زندگی میں بھی دیانت، اخلاق اور خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کریں۔
ہمارا ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم ایک امانت ہے، اور یہ امانت اس وقت مکمل ہوتی ہے جب طلبہ کو علم کے ساتھ ساتھ تربیت، نظم و ضبط اور معاشرتی ذمہ داری کا شعور دیا جائے۔ ہم اپنے طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جہاں وہ علم و اخلاق کے ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ادارے کو کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے طلبہ کو علم و عمل کے زیور سے آراستہ کرے تاکہ وہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے لیے باعثِ فخر بن سکیں۔
والسلام پرنسپل — البُراق انسٹیٹیوٹ آف نالج پاکستان